اہل بیت(ع) نیوز ایجنسی ۔ ابنا ۔ کی رپورٹ کے مطابق اسلامی جمہوریہ ایران کی پارلیمنٹ کے اسپیکر کے بین الاقوامی امور کے مشیر حسین امیرعبداللہیان نے ایرانی وزير خارجہ کے دورہ عراق کو مثبت قراردیتے ہوئےکہا کہ عراقی پارلیمنٹ کے اسپیکر عنقریب ایران کا دورہ کریں گے۔
انھوں نے عراقی حکام کے ساتھ مذاکرات کو مثبت اور مؤثر قراردیتے ہوئے کہا کہ دونوں ممالک کے تعلقات پہلے سے کہیں زیادہ مضبوط ہیں اور عراقی و ایرانی حکام کسی دشمن کو دونوں ممالک کے تعلقات خراب کرنے کی اجازت نہیں دیں گے۔ انھوں نے کہا کہ عراقی اسپیکر عنقریب تہران کا دورہ کریں گے۔
.......
/169